یوکرائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ٗ 27 فوجی جوان ہلاک 
26 ستمبر 2020 (19:14) 2020-09-26

کیو : یوکرائن کا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں موجود سارے 27 فوجی جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ یونیورسٹی سے کیڈٹس کو لے کر جا رہا تھا۔ یوکرائن فضائیہ کی جانب سے حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملٹری طیارہ میں کیڈٹس سمیت27سے زائد  افرادسوار تھے۔ طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ایئر کیڈٹس شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی 2افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی، جسے ریسکیو آپریشن کے دوران بجھا دیا گیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک صدمہ ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں فوری طور پر طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ بتانا ممکن نہیں۔طیارے میں آگ لگنے کے بعد کچھ لوگوں نے طیارے سے کود کر اپنی جان بچائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  ۔


ای پیپر