پاکستان اور سعودیہ بھائی ہیں، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی
26 ستمبر 2020 (12:02) 2020-09-26

 اسلام آباد : سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سوےٹ ہوم اور یہا ںموجود سب بچوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

انہیں ہمیشہ سویٹ ہوم کے بچوں سے ملنا ان سے گفتگو کرنا اچھا لگتا ہے، پاکستان اور سعودیہ بھائی ہیں اور ہم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پا کستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ سلسلہ قائم رہے گا، انہیں ان بچوں میں ڈاکٹر، انجینئر، آرمی آفیسر، عدلیہ کے اعلیٰ افسر نظر آ رہے ہیں، وہ پاکستان سویٹ ہوم کے رضاکار کی حثیت سے یہاں آئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کے دورہ کے موقع پر خطاب میں کیا۔ تقریب کے آغاز میں ننھی بچیوں نے مہان کو پھول پیش کئے۔ سعودی سفیر نے باری باری یتیم بچیوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور ان سے گفتگو کی۔ پاکستان سویٹ ہوم کے دستے نے سعودی سفیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سرپرست اعلیٰ سویٹ ہوم زمرد خان نے خطبہ اسقبالیہ میں کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے سائے میں پاکستان کا یتیم بچوں کے لئے جہلم میں پہلا کیڈٹ کالج قائم کر دیا گیا ہے، اب پاکستان بھر کے یتیم بچے یہاں اعلیٰ سہولیات سے مزین کالج میں تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ سویٹ ہوم کے بچوں کا ساتھ دیتے ہیں۔

تقریب میں سابق پولیس افسر جمیل ہاشمی، چوہدری عنایت، عبدالواحد بابر، چوہدری حق نواز، حماد ملک اور سویٹ ہوم کے بچے بچیوں نے شرکت کی۔


ای پیپر