وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کریں گے، عثمان ڈار
26 ستمبر 2020 (11:40) 2020-09-26

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں انہوں نے ٹائیگر فورس کے مستقبل سے متعلق مشاورت کی ہے، وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس رضاکاروں کے کنونشن سے جلد خطاب کریں گے۔ 

  وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کر دی ہے جس میں وزیراعظم ٹائیگرفورس رضاکاروں کیلئے آئندہ روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم ٹائیگر فورس رضا کاروں میں خصوصی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ یہ سرٹیفکیٹس بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو دیئے جائیں گے۔

ٹائیگر کنونشن جلد اسلام آباد میں ہو گا، وزیراعظم نے نوجوانوں کی کوششوں کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کریں گے۔


ای پیپر