دوستو ! مسئلہ کشمیر حل کر لو:ٹرمپ
26 ستمبر 2019 (21:33) 2019-09-26

نیو یارک : مسئلہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور وزیر اعظم پاکستان کی امریکی ایوانوں میں گونج کے بعد ایک دفعہ پھر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کریں ۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات کی ،انہوں نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے ،یہ انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے ہم امید کرتے ہیں کہ بہتر ہوجائے گا ۔

امریکی صدر نے کہا میرے دونوں ممالک کے لیڈروں سے اچھے تعلقات ہیں ،دونوں میرے اچھے دوست ہیں ،میں نے ان سے کہا دوستو! بس اب اس مسئلے کو حل کرو ۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک بھارت وزرائے اعظم سے تعمیری ملاقاتیں ہوئی ہیں ،دونوں رہنماﺅں سے کہا ہے کہ میں ثالثی کیلئے تیار ہوں ،جو بھی مدد کر سکا وہ ضرور کروں گا ۔


ای پیپر