ملک میں معاشی استحکام بڑھ رہا ہے :آرمی چیف
کیپشن:   تصویر :بشکریہ آئی ایس پی آر فیس بک
26 ستمبر 2019 (16:18) 2019-09-26

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں معاشی استحکام بھی بڑھ رہا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبداللہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اسلامک بینک کے سربراہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امورپرگفتگوہوئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ساتھ استحکام آرہا ہے، پاکستان میں دیرپا امن کی صورتحال کو تقویت ملی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر سربراہ اسلامک بینک نے کہا کہ پاکستان میں امن کےلئے پاک فوج کا کردار گراںقدر ہے،دیرپا امن سے خطے میں اقتصادی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا، شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے امن کےلئے پاکستانی فوج کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ امن سے پاکستان میں معاشی استحکام بڑھے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ عبداللہ بن الثانی قطر کے برسراقتدار شاہی خاندان کے اہم رکن ہیں۔


ای پیپر