جہانگیر ترین نے برطانیہ سے آئی سیاح خاتون کو بچا لیا
کیپشن:   فائل فوٹو
26 ستمبر 2019 (13:55) 2019-09-26

گلگت: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے برطانیہ سے آئی سیاح کو بچا لیا۔

برطانیہ سے آئی سیاح خاتون فیری میڈوز گلگت میں طبیعت خراب ہونے کے باعث بے ہوش ہو گئیں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ذاتی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر خاتون کو گلگت ایئر پورٹ پہنچا دیا جہاں سے بین الاقوامی سیاح کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین جو ان دنوں گلگت کے دورے پر ہیں سیر کی غرض سے فیری میڈوز میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اپنے طیارے کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں اور اسی طیارے کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر موضوع بحث رہتے ہیں۔ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد جہانگیر ترین کے طیارے نے وفاق اور پنجاب میں پارٹی کی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انتخابات کے نتائج آنے کے بعد حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف کی نمبر گیم پوری کرنا ایک بڑا چیلنج تھا جسے جہانگیر ترین نے قبول کیا، وہ آزاد امیدواروں سے ملنے اپنے پرائیوٹ طیارے میں جاتے رہے اور آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی میں شامل کرا کے واپس آتے۔

اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر جہانگیر ترین اور ان کے طیارے کا بہت چرچا رہا، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ان کے طیارے کے بعد اب ان کا ہیلی کاپٹر بھی خبروں کی زینت بن گیا۔


ای پیپر