فائل فوٹو

میرپور آزاد کشمیر، جہلم میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
26 ستمبر 2019 (12:19) 2019-09-26

اسلام آباد: میرپور آزاد کشمیر اور جہلم میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بارہ بجے میرپور میں انتہائی زور دار زلزلہ کا جھٹکا آیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

واضح رہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی زد میں سڑکیں مکان اور پل بھی گر گئے ہیں۔ جس سے کئی دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے میں پاک آرمی اور ریسکیو اداروں کی کارروائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی جبکہ 450 زخمی مختلف علاقوں میں زیر علاج ہیں۔


ای پیپر