امریکہ کے تیل بردار جہازوں پر حملوں کا خطرہ ہے : ٹرمپ
26 ستمبر 2019 (10:32) 2019-09-26

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ اگر مشرق وسطی میں اس کے تیل بردار جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین اور خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔ سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا ملک پولینڈ میں تعینات متعدد مقامات سے امریکی فوج واپس بلائے گا۔ وہ برطانیہ کے ساتھ بہتر تجارتی معاہدے کے خواہاں ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ بریگزٹ میں کیا ہوگا؟ ان کی ملک کی معیشت دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن چکی ہے اور اس نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک تقریر میں یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر مشرق وسطی میں کسی بھی امریکی جہاز کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔


ای پیپر