اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان، ملائیشیا اور ترکی انگریزی چینل کھولیں گے: عمران خان
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
26 ستمبر 2019 (10:08) 2019-09-26

نیویارک: پاکستان ، ملائیشیا اور ترکی مشترکہ طور پر انگریزی چینل کھولیں گے، وزیراعظم عمران خان نے کہا انگریزی زبان کے چینل کا مقصد اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا ہے۔

چینل کا مقصد عظیم مذہب اسلام کے بارے میں غلط تاثر کا خاتمہ ہے، چینل کے ذریعے مسلمانوں کے بارے میں غلط تاثر ٹھیک کیے جائیں گے۔ عمران خان نے کہا چینل کا مقصد توہین رسالت ﷺ کے معاملے پر دنیا کو آگاہی دینا ہے۔ چینل کے ذریعے مسلمانوں کو میڈیا پر مکمل نمائندگی ملے گی۔


ای پیپر