عمران خان کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات، بڑے معاہدے پر دستخط
کیپشن:   Photo by Imran Khan official page
26 ستمبر 2019 (09:50) 2019-09-26

نیویارک: وزیراعظم عمران خان کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انسداد پولیو، مائیکروسافٹ اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، معاہدے سے پاکستان میں غربت ختم کرنے کیلئے احساس پروگرام کو مدد ملے گی، فاؤنڈیشن 2020 میں پاکستان میں احساس پروگرام میں 20 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احساس غربت کے خاتمے کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، خوشی ہے کہ بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن احساس پروگرام میں معاونت کرے گی۔ منصب سنبھالنے کے بعد ملک سے غربت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔


ای پیپر