پاکستان کی مایوس کن کارکردگی ،بیٹنگ لائن بھی فیل
26 ستمبر 2018 (21:20) 2018-09-26

ابوظہبی: پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف مایوس کن کارکردگی ،بنگلہ دیش کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی اووپننگ چل نہ سکی اور 20سکور پر پاکستان کی تین وکٹیں گر گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے بیٹسمینوںنے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 240رنز کا ہدف دیا ،پاکستانی باﺅلرز آج بھی کوئی اچھی کار کردگی نہ دکھا سکے ،جواب میں بنگالی باﺅلز نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہر ہ کیا اور پاکستان کے صرف 20سکور پر 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر دیا ۔

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے آخری اور اہم ترین میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کےلئے240 رنز کا ہدف دیا ہے ،بنگال ٹائیگرز کی پوری ٹیم 239بناسکی۔


ای پیپر