تحریک انصاف حکومت کی طرف سے عوام کیلئے ایک اور مہنگائی بم تیار
26 ستمبر 2018 (20:50) 2018-09-26

لاہور: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دےدی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔


ای پیپر