شعیب شیخ کا قریبی ساتھی بھی پکڑا گیا 
26 ستمبر 2018 (16:30) 2018-09-26

اسلام آباد: جعلی ڈگری سکینڈل میں سزا یافتہ شعیب شیخ کے قریبی ساتھی کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق شعیب شیخ کا ساتھی نائیجل برین نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر فرار ہو رہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا پاسپورٹ بلیک لسٹ میں درج ہونے کا انکشاف ہوا جسے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ نائیجل ایف آئی اے کو مقدمے میں مطلوب ہے، امیگریشن عملے نے مسافر کو گرفتار کر کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کا ساتھی ایگزیکٹ کیس میں بھی ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔


ای پیپر