چینی شہری نے کار سے کوڑا پھینکنے والی عورت کو سبق سکھا دیا
26 ستمبر 2018 (15:36) 2018-09-26

بیجنگ:یوں توکوڑا کرکٹ سڑک پر یہاں کسی مقام پر پھیکنا انتہائی بری بات ہے لیکن اکثر لوگ اس بری عادت سے باز نہیں آتے۔چین میں کچھ ایسے ہی مناظر اس وقت دیکھے گئے جب ایک خاتون نے بیچ سڑک پر کچرا پھینک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کی سڑک پر دیکھے گئے جب خاتون نے گاڑی کا شیشہ نیچے کرتے ہوئے کچرے سے بھرا شاپر سڑک پر پھینک ڈالا اور اسی دوران پیچھے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار سے رہا نہ گیاتو اس نے اپنی موٹرسائیکل روکی اور وہی کچرا واپس اس گاڑی میں پھینک ڈالا اور چلتا بنا۔یوں کچرا گاڑی میں واپس پھنکنے پر خاتون جہاں غصے میں آگئی وہیں دیکھنے والوں نے نوجوان کے اس اقدام کی خوب داد دی جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔جسے عوام نے بے حد سراہا ہے۔


ای پیپر