احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو عارضی استثنا دیدیا
26 ستمبر 2018 (15:06) 2018-09-26

اسلام آباد: احتساب عدالت نے یو ایس ایف فنڈ کرپشن ریفرنس میں یوسف رضاگیلانی کو عارضی استثنیٰ دیتے ہوئے دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، سماعت بائیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر دو میں اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے ریفرنس کی سماعت جج ارشدملک نے کی،سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی عدالت میں پیش۔ یوسف رضا گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ میں اس وقت وزیراعظم تھا۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تشہیر کے لئے اشتہارات کا ٹھیکہ دیا۔ٹھیکہ پیمرا رولز کے تحت دیا گیا تھا ۔ یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست دائر کی۔ یوسف رضا گیلانی نے مقف اپنایا کہ سکیورٹی وجوہات پر پیش نہیں ہو سکتا ۔چار دیگر مقدمات میں کراچی بھی پیش ہو رہا ہوں۔

عدالت نے استثنی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔جج نے ہدایت کی کہ نیب پراسیکیوٹر آئندہ سماعت پراستثنی کی درخواست پرجواب جمع کرائیں۔ عدالت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم۔ عدالت نے قرار دیا کہ مچلکے حاضری یقینی بنانے کے لئے جمع کرائے جائیں ۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس کینقول فراہم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


ای پیپر