کاجول نے کئی سالوں بعد شاہ رخ کی بات مان لی
26 ستمبر 2018 (13:01) 2018-09-26

ممبئی:بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان فلم’’بازیگر‘‘ میں ان کی اداکاری سے مطمئن نہیں تھے اوران کا کہنا تھا کہ تمہیں ابھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کاجول کا کنگ خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے فلم ’بازیگر‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ تمہیں مزید سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اداکاری کس طرح ہوتی ہے جس پر میں نے ان کوجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں بہت اچھی طرح سے اپنا کام کررہی ہوں۔ کاجول نے مزید انکشاف کیا کہ اس وقت شاہ رخ نے سمجھاتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکارہ کے طور پراپنے اندر چھپے فن کو باہر نکالنا ہوگا جس پر مجھے ایسا لگا کہ جیسے شاہ رخ بیکار بات کررہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ شاہ رخ کی اْس بات کا اندازہ مجھے اْس وقت ہوا جب میں 1994ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ادھار کی زندگی‘ میں کام کررہی تھی اور اْس دوران ایسا لگا کہ شاید میں یہ فلم نہیں کرسکوں گی کیوں کہ اس میں بہت ہی زیادہ مشکل سین تھے اور اس وقت میں نے فلم نہ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا تاہم ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم مکمل کی ۔واضح رہے کہ اداکارہ کاجول اور شاہ رخ خان اپنے فلمی کیریئر میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے، بازیگر، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔


ای پیپر