فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان کا روس کیساتھ اربوں ڈالرز کی گیس خریداری کا معاہدہ آج ہوگا
26 ستمبر 2018 (11:59) 2018-09-26

 اسلام آباد: ملک میں توانائی بحران کے خاتمے میں اہم پیش رفت، پاکستان کا روس کیساتھ اربوں ڈالرز کی گیس خریداری کا معاہدہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں ‏دونوں ممالک کے درمیان گیس کی فراہمی کے ایم او یو پر دستخط ہونگے۔ ‏روسی کمپنی سمندر کے راستے گیس فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائے گی۔ پاکستان روس سے 50 کروڑ سے 1 ارب مکعب فٹ یومیہ گیس خریدے گا۔

پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہو گا۔ منصوبے کی اصل لاگت کا تخمینہ فزیبلٹی رپورٹ تیار ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔


ای پیپر