فوٹوبشکریہ فیس بک

امریکا کی ایران کیلئے پالیسیاں شروع سے ہی خراب رہی ہیں: حسن روحانی
26 ستمبر 2018 (10:29) 2018-09-26

نیویارک: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کیلئے پالیسیاں شروع سے ہی خراب رہی ہیں، ایرانی عوام کی خواہشات کے خلاف امریکی پالیسیاں ناکام ہوئیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ دھمکیاں دینے کے بجائے بات چیت شروع کی جائے تمام مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے۔ کسی بھی ملک یا قوم کو طاقت کے ذریعے مذاکرات کی میز تک نہیں لایا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین اور اخلاقیات کے منافی غیرمنصفانہ پابندیاں ختم ہونی چاہیں۔


ای پیپر