فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ کا فائنل کھیلنا ہے تو بنگلہ دیش کو ہرانا ہے
26 ستمبر 2018 (09:42) 2018-09-26

دبئی: ایشیائی کرکٹ جنگ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستانی ٹیم آج اہم میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ہیڈکوچ مکی آرتھر کو یقین ہے کہ ٹیم آج کے میچ میں فتح سمیٹ کر فائنل میں بھارت کو ہرائے گی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

کرکٹرز کے ٹریننگ سیشن میں چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اِن ایکشن نظر آئے۔ نیٹ پریکٹس میں امام الحق اور بابر اعظم کو بیٹنگ کی خصوصی ٹپس دیں۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی زیادہ توجہ کیچنگ پریکٹس پر مرکوز رہی۔

ہیڈکوچ پہلے ہی امید لگا چکے ہیں کہ پاکستان ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کہتے ہیں کرکٹرز بنگلہ دیش کو ہرا کر بھارت سے فائنل میں سابق دو شکستوں کا بدلہ اتارنے کیلئے بے چین ہیں۔

واضح رہے کہ سپر4 مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ایک میچ جیت کر دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیمیں ہیں۔


ای پیپر