فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ میں بھارت اور افغانستان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا
26 ستمبر 2018 (09:20) 2018-09-26

دبئی: ایشیا کپ میں بھارت اور افغانستان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا، 253 رنز کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 252 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

افغانستان کی ایک اور شاندار پرفامنس، ٹورنامنٹ کی ناقابلے شکست ٹیم سے میچ ڈرا کر دیا۔ 253 رنز کے تعاقب میں بھارت نے شاندار آغاز کیا۔ اوپننگ جوڑی نے 110 رنز کی شراکت قائم کی لیکن افغانستان کے بولررز نے شاندار کم بیک کیا اور بھارتی بیٹسمینوں کو ٹکنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو 252 رنز پر آل آوٹ کر کے میچ ڈرا کر دیا۔

اس سے قبل افغانستان نے بھی مقررہ اوورز میں 252 رنز اسکور کئے، محمد شہزاد نے شاندار 124 رنز کی اننگ کھیلی۔


ای پیپر