سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کو ہارٹ اٹیک؟
26 اکتوبر 2019 (21:51) 2019-10-26

لاہور : سروسز ہسپتال میں زیر علاج میاں نواز شریف جو انتہائی تشویشناک حالت میں لائے گئے تھے اب ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں پانچ روز سے زیر علاج نواز شریف کی اب طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ہے ،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد اب 45ہزار ہوچکی ہے ،ایک اور افسوسناک خبر کے مطابق یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گزشتہ روز معمولی سا دل کا دورہ بھی پڑا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق پلیٹ لیٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہونے تک نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر قرار نہیں دی جاسکتی ،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کا ٹراپ آئی اور ٹراپ ٹی ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ٹراپ آئی اور ٹراپ ٹی ٹیسٹ پازیٹو آنے کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف کو معمولی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔


ای پیپر