نادرا نے رہنما حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دےدیا
26 اکتوبر 2019 (18:00) 2019-10-26

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے جو یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دے دیا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نادرا نے جمعیت علما اسلام (ف)کے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دیا ہے۔ نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حافظ حمد اللہ صبور پاکستانی شہری نہیں ہیں، نادرا نے حافظ حمد اللہ کا قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کرکے ضبط کرلیا۔

نادرا کی طرف سے آگاہی پر پیمرا نے بھی ٹی وی چینلز پر حافظ حمداللہ کی کوریج کرنے پہ پابندی عائد کردی۔پیمرا کے نوٹس میں ٹی وی چیلنجز کو یہ ہدایت کی گی ہے کہ وہ حافظ حمد اللہ کو پروگرام اور ٹاک شوز میں نہ بلائیں۔


ای پیپر