آزادی مارچ کیخلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن
26 اکتوبر 2019 (13:36) 2019-10-26

اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے قبل راولپنڈی اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جس کے تحت گھروں کو چیک کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جڑواں شہروں میں لگے جمعیت علمائے اسلام کے پوسٹر بھی اتارے جارہے ہیں۔ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور رمنا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 300سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا ۔

آزادی مارچ سے قبل چکری روڈ پر ڈسٹرکٹ کونسل نے جے یو آئی کے بینرز اتار د یئے ۔ بینرز جامعہ عثمانیہ نعیمیہ سمیت چکری روڈ کے مختلف مقامات پر لگائے گئے تھے۔پولیس نے بینرز اور پوسٹر آویزاں کرنے والے شخص مزمل شاہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


ای پیپر