نوازشریف کوانجائنہ کی تکلیف کا بھی سامنا
26 اکتوبر 2019 (11:20) 2019-10-26

لاہور : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ( ن )کے تاحیات قائد نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا ۔ خون پتلا کرنے والی ادویات شروع کرادی گئیں ۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بدستورناسازہے۔ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھائوکے ساتھ انجائنہ کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس میں اضافے کے ساتھ عارضہ قلب کیلئے خون پتلا کرنے کی دوا بھی شروع کردی۔ میاں نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جو چار سے پانچ روز تک انجیکشنز کا کورس جارے رکھا جائے گا، نواز شریف کو دل کی تکلیف کے ساتھ گردوں میں پتھری اور آئی ٹی بی سمیت پیلٹ لیٹ کی کم کا مسئلہ ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر بھی بلڈ پریشر سمیت دیگرٹیسٹ کریں گے، نواز شریف کے دل کی دائیں جانب والی خون کی نالی 43 فیصد بلاک ہے جبکہ نواز شریف کی پیلٹ لیٹس کی تعداد 22 ہزارتک ہے۔


ای پیپر