پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دیدیا
26 اکتوبر 2018 (22:23) 2018-10-26

دبئی: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا 148 رنزکا ہدف دیدیا ۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور چوتھے اوور میں 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے آﺅٹ ہو گئے،بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 45سکور کیے ،محمد حفیظ نے بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 40رنز سکور کیے ،شعیب ملک جو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ نہ تھے لیکن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ان کو شامل کیا گیا ،شعیب ملک نے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکے اور صرف 14رنز سکور کرکے آﺅٹ ہوگئے ۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ آج کا میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کریں۔آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔


ای پیپر