پاکستان کا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
26 اکتوبر 2018 (20:58) 2018-10-26

دبئی :یو اے ای میں کھیلے جانے و الے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو باﺅلنگ کی دعوت دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ لگتا تار 9 ٹی ٹوئنٹی سریز جتنے پر خوشی ہے، انشا اللہ یہ سیریز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے بتایا کہ حسین طلت کو آج کے میچ میں ڈراپ کیا گیا ہے، ان کی جگہ شعیب ملک آج کے میچ میں شامل ہیں

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں صفر ایک کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دیدی تھی۔ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف جیت کے لیے 156 رنز کا ہدف ملا لیکن جارحانہ پاکستانی بولنگ کی تاب نہ لاتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ 88 رنز بنا کر ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔


ای پیپر