انڈیا میں اپوزیشن جماعت کے 18ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا گیا 
26 اکتوبر 2018 (16:57) 2018-10-26

مدراس :بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اپوزیشن جماعت اے آئی ڈی ایم کے کے باغی 18ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیئے جانے سے متعلق ریاست میں سیاسی ہنگامہ آرائی ختم ہوگئی۔سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ جج نے دناکرن دھڑے کے 18ارکان اسمبلی کی نااہلی کو برقرار رکھا۔

جسٹس ایم ستیہ نارائن نے اسمبلی سپیکر کے فیصلہ کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا جس سے تامل ناڈو کی ای پلانی سوامی حکومت کو بڑی تقویت مل گئی۔عدالت کے اس فیصلہ سے واضح ہوگیاکہ اب تامل ناڈو حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔فیصلہ کے بعد اے آئی ڈی ایم کے کے لیڈر ٹی دناکرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے کوئی جھٹکا نہیں، صورت حال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔


ای پیپر