لاہور کے ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 2ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
26 اکتوبر 2018 (15:16) 2018-10-26

لاہور : لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غلط ا نجکشن لگانے سے دو ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ،بچے کی موت پر اہلخانہ نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا،صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ سے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے دو ماہ کا بچہ احمد مختار جاں بحق ہوگیا۔بچے کی موت پر اہل خانہ نے چلڈرن ہسپتال کے باہر احتجاج کیا،احمد مختار کو مسلسل بخار کے باعث قصور سے چلڈرن ہسپتال لایا گیا تھا۔بچے کے لواحقین نے ڈاکٹر کی نااہلی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ورثاء نے مطالبہ کیاکہ حکومت غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے ، ایم ایس نے بھی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی انہیں ہسپتال کے اندر جانے دیا گیا ۔ایم ایس نے کہا کہ لواحقین ہسپتا ل انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے مرضی کے دستخط کروانا چاہتے ہیں۔


ای پیپر