راولپنڈی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
26 اکتوبر 2018 (15:01) 2018-10-26

راولپنڈی :پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی میں چکری کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عمران شاہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد راولپنڈی میں حساس اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ۔


ای پیپر