سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ میگا سکینڈل میں مراد علی شاہ کو طلب کر لیا 
26 اکتوبر 2018 (14:23) 2018-10-26

کراچی: سپریم کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو طلب کر لیا ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کام نہیں چلے گا، یہیں آکر بیٹھ جاں گا اور کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

منی لانڈرنگ کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور جے آئی ٹی افسران سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ اومنی گروپ پر 73 ارب روپے قرض ہے، اومنی گروپ پر نیشنل بینک کا قرض 23 ارب روپے ہے، سندھ، سلک اور سمٹ بینک کے 50 ارب روپے ہیں۔

چیف جسٹس نے جے آئی ٹی سربراہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اومنی گروپ کو کون د یکھ رہا ہے، سربراہ کو بلائیں، آپ کو مکمل آزادی ہے جہاں جانا ہے جائیں، مختلف محکموں سے عدم تعاون کی شکایت تھی، بتائیں کیا ہوا ؟ جس پر سربراہ جے آئی ٹی نے کہا بہت پریشانی ہوئی، عدالتی مداخلت پر دستاویزات ملیں۔


ای پیپر