فوٹوبشکریہ فیس بک

پی سی بی کی جانب سے قائم کی جانے والی کرکٹ کمیٹی کے ارکان کے نام سامنے آگئے
26 اکتوبر 2018 (13:57) 2018-10-26

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم کی جانے والی کرکٹ کمیٹی کے ارکان کے نام سامنے آگئے۔ کمیٹی میں سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور محسن خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وسیم اکرم اور مصباح کے ساتھ سابق کرکٹر محسن خان کو بھی کرکٹ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بطور کمیٹی رکن آج چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی سے ملاقات کریں گے۔ کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا اس حوالے سے فیصلہ بھی آج ہونے کا امکان ہے۔


ای پیپر