پوری کابینہ کی میٹنگ بلا کر ’’ڈونکی کنگ‘‘ کا شو کیا جائے :مریم اورنگزیب
26 اکتوبر 2018 (13:38) 2018-10-26

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ہمارے وکیل نے فواد چوہدری کے بیان پر احتساب عدالت کے جج سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لیں‘ فواد چوہدری بتاتے ہیں کہ 50لوگ گرفتار ہونے والے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کا کوئی حل نکالے ہم نے عدالت سے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان پر سخت نوٹس لیا جائے۔ فواد چوہدری بتاتے ہیں کہ پچاس لوگ گرفتار ہونے والے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ شہباز شریف گرفتار ہونے والے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے پھر بیان دیا کہ سو فیصد نواز شریف گرفتار ہونے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وکیل نے اس معاملے پر جج صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لیں۔ موجودہ حکومت کو کہنا چاہوں گی کہ پوری کابینہ کی میٹنگ بلائی جائے اور ڈونکی کنگ کا شور کیا جائے تاکہ اس سے پوری کابینہ اور حکومت رہنمائی حاصل کرسکے۔ باقی زبانوں میں ہم انہیں سمجھا چکے ہیں اب ان کی رہنمائی ڈونکی کنگ ہی کرسکتے ہیں۔ 


ای پیپر