فوٹوبشکریہ فیس بک

100 روز میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے: شیخ رشید
26 اکتوبر 2018 (11:55) 2018-10-26

کراچی والوں کے لیے خوشخبری، وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی۔ صدرمملکت عارف علوی ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 100 روز میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ کہتے ہیں کہ مزدوروں سے کیا گیا وزیراعظم عمران خان کا وعدہ پورا ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ کیا ہے، کراچی حیدرآباد شٹل ٹرین کا بھی آغاز ہوگا۔


ای پیپر