فوٹوبشکریہ فیس بک

اٹارنی جنرل نے 20 افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی
26 اکتوبر 2018 (10:57) 2018-10-26

اسلام آباد: دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کا معاملہ، اٹارنی جنرل نے 20 افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرون ملک جائیدادوں کی سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل نے 20 افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ جس پر سپریم کورٹ نے 20 پاکستانیوں کو آئندہ جمعرات کو طلب کر لیا۔

فہرست کے مطابق وقار احمد 22، نوشاد ہارون 12، محمد امین 12 پراپرٹیوں کے مالک ہیں۔ زبیر معین 9، شیخ طاہر 8، اسلام سلیم 8، آغا فیصل 7 پراپرٹیوں کے مالک ہیں۔ مجموعی طور پر 20 پاکستانی دبئی میں 120 پراپرٹیز ہیں۔


ای پیپر