Six Pakistani Crickters Test Positive in New Zealand
26 نومبر 2020 (18:12) 2020-11-26

لاہور :نیوزی لینڈ میں کرکٹ میچ کھیلنے گئے کھلاڑیوں کا میچ وائرس سے پڑ گیا ،نیوزی لینڈکرکٹ کےمطابق پاکستانی دستےمیں شامل 6ارکان کے ٹیسٹ مثبت آئےجن میں تین  کے نام سامنے   آ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جن تین کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں تین کنفرم کھلاڑیوں کو نیو نیوز نے دھونڈ نکالا ،سابق کپتان سرفراز احمد ، پاک شاہین کے کپتان روہیل نزیر اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کا    ٹیسٹ مثبت آیا ہے ،اطلاعات کے مطابق ان تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا جائے گا۔تینوں کھلاڑیوں کا الگ گروپ ہے۔

ہوٹل ریسٹورنٹ کے مطابق کھلاڑی ماسک پہنے بغیر کھانا لینے باہر گئے تھے ،نیوزی لینڈ سرکار نے کھلاڑیوں کو سختی سے کمروں سے باہر نکلنے سے منع کیا تھا ،نیوزی لینڈکی وزارت صحت کےمطابق پاکستانی دستے کےبعض ارکان نے کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی کی جس کاانکشاف سی سی ٹی وی سے ہوا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو لاسٹ وارننگ بھی جاری کر دی  ہے۔


ای پیپر