It is very important to solve the problems of Karachi on a permanent basis, PMIK
26 نومبر 2020 (21:58) 2020-11-26

کراچی :وزیر اعظم عمران خان نے کراچی والوں کیلئے بڑے بڑے اعلانات کر دئیے ،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سے متعلق اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزراشیخ رشیداحمد، اسد عمر،فیصل واوڈا کی بھی شرکت کی ،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ  بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کراچی ٹرانسفارمیشن  پلان کے تحت 100 سے زائد منصوبوں  کی منصوبہ بندی  کی جاچکی ہے،نصوبوں پر  1.117 ٹریلین روپے لاگت آئے گی،منصوبوں کو تکمیلی مراحل کے اعتبار سے3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل کا مستقل بنیادوں  پر حل انتہائی ضروری ہے ،کراچی میں برساتی پانی سے نقصانات کا سبب   نالوں پر غیر قانونی تعمیرات  ہیں ،وزیر اعظم نے کہا کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے پہلے مکینوں کیلئے پیشگی متبادل  انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،وزیراعظم کی " کے فور" منصوبے کی استعداد کے حوالے سے تکنیکی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کر دی ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی عمران خان نے رابطہ کمیٹی  برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اور ڈویلپمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گھر کیلئے بینکوں سے آسان  شرائط پر قرضے  لینے والوں  پر اضافی مالی بوجھ نہ ڈالا جائے ،حکومت کا مقصد بے گھر افراد کو چھت  مہیا کرنا ہے آسانیاں اور سہولیات یقینی بنائی  جائیں ،اسی اجلاس میں کراچی میں رہائشی منصوبے ’’ پاکستان کوارٹرز ‘‘کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔


ای پیپر