عالمی وبا کی دوسری لہر خطرنا ک صورتحال اختیار کرنے لگی
26 نومبر 2020 (19:59) 2020-11-26

لاہور :عالمی وبا کی  دوسری لہر خطرنا ک صورتحال اختیار کرنے لگی ،ہر گزرتے دن کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،24گھنٹوں میں 3ہزار 306نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  24گھنٹوں میں 3ہزار 306نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،مزید 40اموات سے جاں بحق افراد کی  تعداد 7ہزار 843ہوگئی،اسلام آباد  میں کیسز بڑھنے پر ڈپٹی کمشنر کا آٖفس سیل کر دیا گیا،خیبر پختونخوا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سختی کے بعد پشاور کی تاجر  برادری   ایس او پیز  پر عمل درآمد کرانے کیلئے متحر ک ہوگئے، حکومت کی طرف سے  آئندہ چار ہفتوں میں ہسپتالوں پر کئی گنا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ۔

عالمی وبا کے  وار جاری ،متاثرین میں اضافے کی شرح بڑھنے لگی ،  سندھ میں مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار، پنجاب میں ایک لاکھ 16 ہزار ، خیبرپختونخوا میں 45 ہزار اور بلوچستان میں 16 ہزار سے زائد ہے ، اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر کا آٖفس سیل کر دیا گیا .

کیسز میں اضافے کے باعث ایس  اوپی پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابرملتان میں 7تجارتی مراکز سیل  کردیئے گئے،شہری بغیر ماسک اور سماجی فاصلے کو نظر انداز کرنے لگے ہیں،ادھر کوئٹہ میں پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ نے حکومتی رٹ ہوامیں اڑا دی ، لاہور میں بھی ایچی سن کالج نہ صرف کھلا ہے بلکہ امتحانات بھی چل رہے ہیں، سبی میں  مختلف اسکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے  ہلال احمر  کی جانب سے  ٹریننگ دینا شروع کردی گئی  ہے ۔


ای پیپر