Former Sudanese Prime Minister Sadiq al-Mahdi dies in Global Epidemic
کیپشن:   سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی کی عالمی وباسے موت سورس:   ٹوئٹر
26 نومبر 2020 (16:08) 2020-11-26

الخرطوم:سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی  عالمی وبا کا شکار ہو گئے ،صادق المہدی کا علاج کئی دن تک جا ری رہا ،لیکن وہ وبا کو شکست دینے میں ناکام رہے اور  انتقال کرگئے ۔ 

84 سالہ صادق المہدی پچھلے تین ہفتے سے متحد ہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مہدی کی تدفین جمعے کے روز سوڈان کے عمدرمان شہر میں کی جائے گی۔ 

وہ 1966 سے 1967 اور 1986 سے 1989 تک سوڈان کے وزیراعظم رہے۔ فوج نے 1989میں وزیر اعظم صادق المہدی کا تختہ پلٹ کر ان کی جگہ سابق صدر عمر البشیر کو اقتدار پر بٹھا دیا تھا۔


ای پیپر