موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کیلئے خطرہ ہیں، وزیراعظم عمران خان
26 نومبر 2020 (15:31) 2020-11-26

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا کو بڑے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلیاں انتہائی خطرناک ہیں ،دنیا کو موسمیاتی تبدیلی پر فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کیلئے لکھے گئے آرٹیکل میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں 5ویں نمبر پر ہے،پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے قدرتی حل تلاش کر رہاہے،اربوں درخت لگا کر موسمیاتی تبدیلی کا قدرتی حل تلاش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کیلئے خطرہ ہیں، دنیاکو موسمیاتی تبدیلی پر فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا دنیا کو اس نازک مسئلہ کی طرف بھرپور توجہ دینی ضرورت ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ روز ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس پر سوشل میڈیا پر پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے گئے تھے ،اس کی بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے عالمی وبا سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی ہی تھی ،اجلاس کے شرکاکا کہنا تھا پاکستان واحد ملک تھا جس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کو کم سے کم اقتصادی نقصان ہو ا ۔


ای پیپر