Big News about Mehwish Hayat
سورس:   انسٹا گرام
26 نومبر 2020 (22:25) 2020-11-26

کراچی :پاکستان کی معروف فلم سٹار مہوش حیات کا بالآخر رشتہ آگیا ،مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنے لیے آنے والے رشتے سے متعلق تما م تفصیلات شیئر کیں ۔

مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتا یا کہ ان کے کسی چاہنے والے نے انہیں ایک زبردست چاکلیٹ کیساتھ گلدستہ بھیجا ہے ،جس میں بھیجنے والے نے اپنا نام بتاتے بغیر بہت سی نیک خواہشات کیساتھ ساتھ نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا ہے ۔

مہوش حیات نے اس سے قبل بھی سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے جیون ساتھی سے متعلق خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ کم از کم قد میں لمبا ،گورا چٹا نہ بھی ہو تو چلے گا ،لیکن اچھی شخصیت کا حامل ہونا ضروری ہے ۔

سوشل میڈیا پر لوگو ں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا آفرز تو مہوش حیات کے پاس بہت سی ہونگی لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ مہوش حیات شادی کیلئے ہاں کب کہیں گی ؟


ای پیپر