india,largest democracy,largest corrupt,big illegal,carried
26 نومبر 2020 (23:46) 2020-11-26

نئی دہلی :دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت ایشیا میں سب سے بڑا رشوت خور ملک بھی ہے اور وہاں پر اپنی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے بڑے بڑے غیر قانونی کام منٹوں میں کروائے جاتے ہیں۔

عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا میں رشوت خوری 39 فیصد ہے اور اس عمدہ کارکردگی کے مطابق وہ ایشیا میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔ بھارت میں طاقتور طبقہ اپنے کام کروانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتا ہے اور طاقت ٗ رشوت ہر طرح سے اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے سروے کے دوران سترہ ممالک کے 20 ہزار سے زائد لوگوں سے پوچھا گیا کہ رشوت خوری کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے۔ اس سروے میں 6 مختلف قسم کی محکموں کی صورتحال کے بارے میں سوالات کئے گئے جن میں عدلیہ ٗ قانون ٗ ہسپتال ٗ سرکاری اداروں شامل تھے۔

سروے میں بتایا گیا کہ بھارتی شہری ذاتی تعلقات بروئے کار لانے میں ٗ رشورت خورانی میں سب سے پہلے نمبر پر ہیں۔بھارت کے بھارت جو ملک دوسرے نمبر پر آیا وہ کمبوڈیا ہے وہاں پر 37 فیصد لوگ رشوت کا استعمال کرتے ہیں جبکہ اسی فہرست میں انڈونیشیا بھی شامل ہے۔


ای پیپر