Megan Markle,prince harry,abortion,lost,child
26 نومبر 2020 (23:32) 2020-11-26

لاس اینجلس :برطانوی شہزا دے ہیری کی اہلیہ میگن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اس سال اسقاط حمل ہوا ہے جس کے بعد وہ اپنے دوسرے بچے سے محروم ہو گئیں اور یہ سانحہ ہم دونوں کی زندگیوں میں بہت دکھ لے کر آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ نے ایک اخبار میں لکھے اپنے مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ ایک روز وہ اپنے بیٹے آرچی کو تیار کروانے میں مصروف تھیں کہ انہیں پیٹ میں شدید درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا جہا ں پر ان کی زندگی کا ایک سانحہ منتظر تھا اور وہ اپنے پیٹ میں موجود بچے سے محروم ہو گئیں۔

اس مضمون میں انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سانحہ ہم دونوں میاں بیوی کیلئے دکھ کا سیلاب لیکر آیا مگر ہم ددونوں نے ہمت نہ ہاری اور اس موقع پر ایک دوسرے کی ڈھارس بندھائی ۔اپنے مضمون میں انہوں نے عالمی وبا کے حوالے سے بھی لکھا کہ عوام کو جس تکلیف کا سامنا ہے وہ بھی ان پر بھاری گزرتا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیاروں کے احساسات سمجھنے کی کوشش کریں۔


ای پیپر