metro bus,closure,islamabad,rawalpindi,salaries,dharna
26 نومبر 2020 (22:06) 2020-11-26

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بند ہونے کے بعد ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے پر صورتحال بدترین ہو گئی ہے اور میٹرو بس کے عملے نے مسلسل تین ماہ سے تنخواہ پر ملنے پر اسلام آبادمیں دھرنا دے رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٗ اسلام آباد میٹرو بس سروس کے عملے کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی جس کے بعد میٹرو بس کے سٹاف نے اپنے فرائض سرانجام  دینے سے انکار کر دیا ہے اور میٹرو بس سروس بند ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ عملے نے آئی جی پی روڈ اسلام آباد میں اپنے گھروں کے چولہے بند ہونے کے احتجاج میں دھرنا دے رکھا ہے ۔

دھرنے پر بیٹھے ہوئے میٹرو بس کے ٹکٹنگ سٹاف کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی اور وہ اس سلسلہ میں مسلسل حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں مگر ان کی  کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ اس سے قبل انہوں نے احتجاج کے طور پر میٹرو بس کو فیض آباد سٹیشن کے قریب روک لیا تھا اور یہ الٹی میٹم دی تھی کہ اگر انہیں تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوئی تو وہ دھرنے دیں گے۔ مگر اس کے باوجود ان کے مطالبوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ 


ای پیپر