Nawaz Sharif,Shamim Akhtar,Funeral prayers,Regent's Park Mosque.london
26 نومبر 2020 (21:48) 2020-11-26

لندن :میاں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کی نماز  جنازہ کل لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائیگی اور ان کا جسد خاکی کل (جمعہ)شام پاکستان کیلئے روانہ کر دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مرکزی صدر میاں شہباز شریف کا والدہ کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ مسجد میں کل بروز جمعہ صبح گیارہ بجے ادا کی جائیگی۔ نماز جنازہ میں عالمی وبا کے وجہ سے لندن میں موجود میاں نواز شریف کے قریبی عزیز و اقارب ہی شرکت کریں گے اور اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نمازہ جنازہ میں صرف 30 افراد کو شرکت کرنے کی اجازت ملی ہے۔

نماز جنازہ کے بعد بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی کل شام برٹش ایئر ویز کی پرواز BA-0259کے ذریعے پاکستان کیلئے روانہ کر دیا جائے گا جبکہ میاں نواز شریف اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ نہیں آرہے ہیں۔ پاکستان آمد کے بعد ان کا جسد خاکی جاتی امرا لایا جائیگا اور میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی ملے گی۔ 


ای پیپر