Maryam Nawaz,rats food,jail,PML-N,nawaz sharif
26 نومبر 2020 (21:33) 2020-11-26

لاہور :مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں جیل میں چوہوں سے بچا ہوا کھانا دیا جاتا تھا ۔حکومت اب مزید نہیں چل سکے گی ٗ ملک کے حالات آخری حد تک خراب ہو چکے ہیں۔ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نواز شریف سے وفاداری کی سزا مل رہی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں گیس کا بحران آنے والا ہے ٗ عوام کو بجلی کے ایک ایک لاکھ کے بل آرہے ہیں اور حکومت بات کر رہی ہے اسرائیل کے بارے میں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کی مقدمہ ہارا جا چکا ہے ٗ اب ججز کا بھی کہنا ہے کہ وہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ عوام بھی اب عمران کو اس قابل نہیں سمجھ رہے بلکہ وہ ’’ان‘‘بڑوں کو الزام دے رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ تھائی رائیڈ کے مرض میں مبتلا میں اور انہیں جیل میں صحیح ادویات بھی نہیں دی جاتی تھیں بلکہ ان تک جو کھانا پہنچتا تھا وہ چوہوں کا بچا ہوا ہوتا تھا ٗمیں نے جیل میں فنگس والی ادویات کھائی ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے بہنوئی کے پلاٹ پر قبضہ نہیں چھڑایا جا سکا مگر انہیں کوئی جا کر بتائے کہ یہ ٹی وی کہنے والی باتیں نہیں ہوتی


ای پیپر