Pakistan's policy towards Israel is very clear, Foreign Office spokesman
26 نومبر 2020 (19:20) 2020-11-26

اسلام آباد:پاکستان دفتر خارجہ ترجمان  زاہد حفیظ کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کا دورہ افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل تھا ،پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا،افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا اسرائیل کے حوالےسے پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز بالکل زیر غور نہیں،انہوں نے سوشل میڈیا سمیت تما م ٹی وی چینلز اور اخبارات میں شائع ہونے والے تجزیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا یہ سب افواہوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،حکومت پاکستان کے پاس اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ،پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی پالیسی بالکل واضح ہے ۔

بھارت انتہا پسند ی اور دہشگردی کے اقدامات کو بے نقاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا نومبر میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 14 کشمیریوں کو شہید کیا،بھارت مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا،انہوں نے کہا اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کوبھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کیاگیا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی مہم چلا رہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عالمی اداروں نےبھی تصدیق کی ہے ۔

انہوں نے کہا آرایس ایس اورہندوتواکےنظریات سےبھارت میں اقلیتوں کوخطرات لاحق ہیں،پاکستان نےبھارتی ریاستی دہشت گردی کےثبوت ڈوزیئر کی شکل میں پیش کر دئیے ہیں ،بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنےکیلئےکالعدم تنظیموں کوفنڈنگ فراہم کرتارہا ہے ،پاکستان نے بھارتی دہشگردی کے تمام ثبوت اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے سامنے رکھ دئیے ہیں ،ا ب عالمی برادری کا کا م ہے وہ فورا ایکشن لیتے ہوئے بھارت کیخلاف ایسے اقدامات اُٹھائے جس سے دہشگردی کو روکنے میں مدد ملے ۔


ای پیپر