بلاول قنرنطینہ میں ،زرداری ہسپتال ،بختاور کی منگنی میں شامل کون ہو گا ؟
26 نومبر 2020 (17:20) 2020-11-26

کراچی:بختاور بھٹو زرداری کی منگی تقریبات کی رونقیں ماند پڑنے لگیں ،سیاسی شخصیات بھی عالمی وبا  کی دوسری لہر کی لپیٹ میںآگئیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا،خود چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کر دی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، بلاول بھٹو نے کہاکہ وہ جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

بختاور بھٹو کی ہونےو الی منگنی میں شرکت سے قبل ہی تقریب کی رونقیں ماند پڑنے لگیں ،بلاول اس وقت کوڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں اور آصف زرداری ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،اب خبریں یہ گردش کر رہی ہیں کہ بلاول بھٹو یا آصف زرداری منگی تقریبات میں شرکت کرینگے یا نہیں .

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری علالت کے باعث کچھ دیر کیلئے بیٹی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئینگے ،بلاول کے متعلق اطلاعات یہ ہیں کہ وہ بلاول ہائو س کے ایک حصے میں قرنطینہ ہیں ،لہذاوہ منگنی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرینگے ۔بختاور بھٹو سے منگنی کیلئے محمود چودھری اور ان کی فیملی کے  13سے زائد افراد کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ 

واضح رہے اس سے قبل صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف  نےبلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا اللہ تعالیٰ بلاول کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

بلاول بھٹو اپنی بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرپائیں گے ،  بلاول ہاؤس میں طویل عرصے بعد خوشیوں کی تقریب کے رنگ کو عالمی وبا نے ماند کر دیا ہے ، ذرائع  کے مطابق بلاول بھٹو کےساتھ کام کرنے والے پانچ اسٹاف ارکان وائرس میں مبتلا ہیں،بلاول ہاوس میں موجود تمام اسٹاف کے  ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔


ای پیپر