Elected President of Pakistan International Development Organization for 3 years
کیپشن:   سفارتی سطح پرایک بارپھربھارت کوشکست کا سامنا ۔فوٹو/فائل
26 نومبر 2020 (07:22) 2020-11-26

لاہور:سفارتی سطح پرایک بارپھربھارت کوشکست کا سامنا ، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاآرگنائزیشن کا3سال کیلئے صدرمنتخب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جنوری 2021سے 3سال کیلئے آئی ڈی ایل اوکی صدارت کرےگا جبکہ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیرجوہرسلیم آئی ڈی ایل اومیں نمائندگی کریں گے،آئی ڈی ایل اوعالمی سطح پرانصاف،معیشت، صحت ،خوراک ،انسانی حقوق سمیت دیگرشعبوں میں معاونت فراہم کرتاہے۔

اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے جوہر سلیم نے کہا کہ پاکستان پراعتمادکرنے پرآئی ڈی ایل او ممبران کاشکرگزارہوں،پاکستان کابطورصدرمنتخب ہوناخوش آئند ہے اور پاکستان کا منتخب ہوناسفارتی سطح پربھارت کی شکست ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم " پاکستان سٹریٹجی ڈائیلاگ "سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور بھارت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جبکہ اب تک یہ کہا جاتا تھا بھارت اچھا ملک اور پاکستان دہشتگرد ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر کسی ملک کا دباو¿ نہیں ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق آج بھی وہی پالیسی ہے، ایران ، ترکی ، سعودی عرب ، یو اے ای کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں،پوری دنیا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنگ کسی اورکی اور ناکامی کا ذمہ دار ہمیں ٹھہرایا جا تا تھا،پاکستان نے طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کرائے جبکہ آج ہم سے کوئی ڈومورکامطالبہ نہیں کررہا۔


ای پیپر