Ali Gilani Arrest, former Prime Minister, Yousuf Raza Gilani, PDM
کیپشن:   فوٹو نیو نیوز
26 نومبر 2020 (00:11) 2020-11-26

ملتان: ملتان میں ریلی نکالنے پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چار  صاحبزادوں سمیت  پیپلزپارٹی کے 23 کارکنوں کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کر لیا گیا.

موسیٰ  گیلانی احتجاج کے لئے تھانے کے سامنے پہنچے تو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انہیں گرفتارکرلیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت بوکھلا چکی ہے ۔ یہ جان چکے ہیں کہ عوام سلیکٹڈ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 30 نومبر  کو ملتان میں جلسہ شیڈول کیا ہوا ہے جس کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں نے ریلی نکالی۔ پولیس نے ان پر مقدمہ درج کیا اور علی گیلانی کو گرفتار کر لیا۔  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کے خلاف آج پاپندی کے باوجود ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ 

ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے اور ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اپنے خلاف درج ایف آئی آر مانگی لیکن نہیں دی جا رہی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنے کے لئے اب انتظامی طور پر زیادہ پاپندیاں لگائیں گے اور جلسے کے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔ 


ای پیپر