india,upper caste,abuse,lower caste,applications,withdraw
26 نومبر 2020 (00:01) 2020-11-26

ممبئی :دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں اونچی ذات کے مرد نچلی ذات کی خواتین کی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور پھر بھی قانون کے ہاتھوں سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ متاثرہ خواتین کو اکثر دبائو  میں آکر اپنی درخواستیں واپس لینا پڑتی ہیں۔

بھارت میں تحقیق کرنے والے دو عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ میں نامعلوم خواتین سے زیادتی کے کتنے واقعات ہوتے ہوں گے لیکن ان میں سے صرف 40 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 فیصد کیسز میں خواتین کو انصاف مل سکا۔یہ ایسے کیسز تھے جن میں متاثرہ خواتین کوجان سے ہاتھ دھونا پڑا اور اس میں کئی ایسی بچیاں بھی شامل تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں متاثرہ خواتین کیلئے انصاف حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔ ان کو ظالموں کی طرف سے دھمکایا جاتا ہے اور بعد ازاں ان پر تشدد کیا جاتا ہے اور انہیں مجبور کیا  جاتا ہے کہ وہ خاموش رہیں اور کسی قسم کی شکایت نہ کریں۔بھارت میں اس وقت تقریبا 20 کروڑ عوام ہے جنہیں نچلی ذات سمجھا جاتا ہے اور اس نیچ ذات کی خواتین کے ساتھ کوئی بھی ظلم ہو سکتا ہے۔


ای پیپر